کورونا وائرس سے بچائو کے لئے جن لوگوں نے پہلی خوراک لگوا لی ہے وہ میسج کے انتظار کی بجائے قریبی ویکسینیشن سینیٹر سے ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں، فرخ حبیب

91

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے جن لوگوں نے پہلی خوراک لگوا لی ہے وہ میسج کے انتظار کی بجائے قریبی ویکسینیشن سینیٹر سے ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں، 30 ستمبر تک جو ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ بہت ساری سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔

بدھ کو کورونا ویکسینیشن سے متعلق پیغام میں وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کورونا وباء کا سامنا پوری دنیا کررہی ہے، مقابلہ ایک کٹھن مرحلہ تھا، پاکستان نے کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ فوری طور پر خود کواور اہلخانہ کو ویکسین لگوا کر اپنے آپ اور معاشرے کو محفوظ بنائیں، کورونا وائرس کا گراف جتنا نیچے جائے گا معیشت، روزگار اور معمولات زندگی اتنی بہتر اور محفوظ ہوگی ۔