کورونا وائرس کی وباکی وجہ سے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 58اموات ہوئیں، این سی او سی

84
کورونا وائرس کی وباکی وجہ سے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 58اموات ہوئیں، این سی او سی
کورونا وائرس کی وباکی وجہ سے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 58اموات ہوئیں، این سی او سی

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):کوروناوائرس کی وبا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58اموات ہوئی ہیں ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جبکہ دوسرا نمبر خیبر پختونخواکا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 اموات میں سے3گھروں پر اور 55ہسپتال میں ہوئی ہیں ،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2511افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا ، اسلام آباد میں 46فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں جبکہ لاہور میں 35،ملتان 30فیصد جبکہ بہاولپور میں 27فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں ۔ گجرات میں 66فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں جبکہ پشاور میں 46،اسلام آباد میں 38فیصد اور لاہور میں 30فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں ۔ 16مارچ تک پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 23ہزار 355ہے ۔ 15مارچ کو کل 35303ٹیسٹ کیے گئے ۔سندھ میں 8511، پنجاب میں 13727،

خیبر پختونخوا میں 6ہزار 205، اسلام آباد میں 5369،بلوچستان میں 398، گلگت بلتستان میں 377جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 716ٹیسٹ لیے گئے ۔اب تک پاکستان میں 5لاکھ 73ہزار 14افراد کوروناوائرس کی وباسے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ آزاد جموں کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ باقی صوبوں میں کل 258وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں ۔

اب تک پاکستان میں 6لاکھ 99ہزار 64افراد میں کورونا وبا کی تشخیص ہوئی ۔ جس میں آزاد کشمیر میں 11ہزار 89،بلوچستان میں 19ہزار 233، گلگت بلتستان میں 4961، اسلام آباد میں 48ہزار 4سو 98افراد میں ، خیبر پختونخوا میں 76ہزار 379افراد میں ۔ پنجاب میں 1لاکھ 88ہزا ر دو سو پچیس افراد میں جبکہ سندھ میں 2لاکھ 61ہزار 582افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

اب تک کورونا کی وجہ سے 13ہزار 598اموات ہوچکی ہیں ۔ سندھ میں 4ہزار 461، پنجاب میں 5812، خیبر پختونخوا میں 2ہزار 169، اسلام آباد میں 526بلوچستان میں 202،گلگت بلتستان میں 103اور آزاد جموں کشمیر میں 322افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ۔ اب تک کل 95لاکھ 65ہزار 66افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں کورونا وبا کیلئے مختص 631ہسپتالوں میں 2ہزار 394مریض داخل ہیں ۔