کورونا وائرس کے 1167 کیس،14 اموات رپورٹ ،27 ہزار 984 ٹیسٹ کیے گئے ،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

70
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1 ہزار 167 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 14 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 12 افراد ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 27 ہزار 984 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 784, پنجاب میں 9 ہزار 30, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 665, اسلام آباد میں 4 ہزار 59, بلوچستان میں 597,گلگت بلتستان میں 405، آزاد کشمیر میں 444 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 446 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 129 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 965 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 330, بلوچستان میں 15 ہزار 977, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293، اسلام آباد میں 20 ہزار 243, خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 749، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 894 اور سندھ میں 1 لاکھ 46 ہزار 774 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 849 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 633 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 372 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 280 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 222 اموات،بلوچستان میں 152 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 92 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 98 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 45 لاکھ 14 ہزار 827 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 911 مریض زیر علاج ہیں۔