اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف حکمت عملی کو کامیاب بنانے کے حوالے سے قومی اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےحوالے سے این سی او سی کی پوری ٹیم ، وزارت اطلاعات، مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ اور وزارت صحت نے بڑی محنت کی ہے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس حوالہ سے پی ٹی اے اور پیمراکی بھرپور معاونت بھی حاصل رہی ہے۔