30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںکورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے باعث پاکستان فٹ بال فیڈریشن ملک میں...

کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے باعث پاکستان فٹ بال فیڈریشن ملک میں پانچ آن لائن کورسز منعقد کرے گی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 18جون (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک میں کورونا وائرس کے باعث پانچ آن لائن کورسز منعقد ہوںگے۔ یہ کورسز 19 جون سے 18 جولائی تک منعقد ہوںگے جن میں مردوں اور خواتین کے لئے ریفریشر اور تعارفی (انٹروڈکٹری) کوچنگ کورسز شامل ہیں اور کورسز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی کی سربراہی میں ہونگے۔ کورسز شرکائ کو اپنے کوچنگ مضامین پر نظر ثانی کرنے اور کوچنگ کی تعلیم شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات نے فٹ بال کی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ اس سلسلہ کا پہلا کورس خواتین کے لئے ریفریشر کوچنگ کورس ہوگا جو کہ 19 سے 21 جون تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد 26 سے 28 جون کے درمیان خواتین کے لئے تعارفی کوچنگ کورس منعقد کیا جائیگا۔ پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن لیگ کے کوچز کے لئے ریفریشر کورسز 2 سے 4 جولائی تک اور 9 سے 11 جولائی کے درمیان منعقد کئے جائیں گے جبکہ مردوں کے لئے تعارفی کوچنگ کورس کا انعقاد 16 سے 18 جولائی کے درمیان کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی، جونیئر ٹیم کوچ ناصر اسماعیل اور محسن الحسنین کی مدد کے ساتھ، تمام کورسز کی سربراہی کرینگے۔ فیفا ریفری وحید مراد فٹ بال کے قوانین کے حوالے سے کوچز کو تعلیم فراہم کریں گے۔ طارق لطفی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فٹ بال کھیل کو بھی نقصان ہوا ہے لیکن ان آن لائن کوچنگ کورسز کے ذریعے کوچز اپنی تعلیم پر نظر ثانی کر سکیں گے اور وہ لوگ جو کوچنگ ایجوکیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے بھی یہ ایک اچھا موقع ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=203286

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں