کورونا وبا کے باوجود پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں 21فیصد گروتھ ہوئی ہے، وزارت بحری امور

79

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):کورونا وباءکے چیلنج کے باوجود پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے مالی سال 2020-21کے پہلے کوارٹر میں 21فیصد گروتھ ہوئی ہے ۔ وزارت بحری امور کے ایک بیان کے مطابق کوویڈ 19کے چیلنجوں اور عالمی تجارت اور معیشت میں سست روی کے باوجود ،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی مالی سال 2020-21کے پہلے کوارٹر میں 21فیصد سے زیادہ ٹاپ لائن گروتھ رہی ۔ گزشتہ روز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے اعلان شدہ نتائج کے مطابق سال 2019-20کے پہلے کوارٹر کے مقابلے میں اس بار اس کے منافع میں 73فیصد اضافہ ہوا ۔