جینوا۔27اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے نئی وارننگ جاری کر دی ہے۔ موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کو روکنے کے لیے زیادہ فعال انداز اختیار کرنا ہو گا۔ دنیا بھر میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد تقریباً 11لاکھ ہو گئی ہے۔