کولئی پالس۔ 21 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کولئی پالس کوہستان امجد حسین خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں سمیت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔
ایس ڈی پی او سرکل پالس اور ایس ایچ او تھانہ کوز پارو تحصیل شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں مقدمہ علت 244 مورخہ 16 مئی 2024ءجرم 34/380/15AA/411 میں مجرم اشتہاری تھانہ بفہ مانسہرہ پولیس کو مطلوب تھا۔
تھانہ کوز پارو کے مقام پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور چھاپہ زنی کے دوران مجرم اشتہاری کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کیا گیا۔ ڈی پی او امجد حسین خان نے کہا کہ کولئی پالس کوہستان پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔