کووڈ۔19کے پھیلاﺅ کے باوجود سی پیک کے منصوبے سکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر کا کام دن رات جاری

130

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)پاکستان میں کووڈ۔19کے پھیلاو کی وجہ سے تعمیراتی منصوبوں کی اکثریت تعطل کا شکار ہے تاہم سی پیک کے منصوبے سکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے ۔ منصوبے کی بطریق احسن تکمیل کے لیے چینی معمار بھر پور محنت کر رہے ہیں ۔سکی کناری پن بجلی گھر منصوبے نے وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لئے ، سخت اقدامات اختیار کیے۔ سکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر کو 2022 کے اختتام تک پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ پروجیکٹ مینیجر جو زے ہاو نے کہا کہ منصوبے اور عملے کی بروقت ترتیب نو کی وجہ سے 700 سے زائد چینی ملازمین نے موجودہ نازک وقت میں مشکلات پر قابو پالیا ہے اور اس منصوبے کی مدت زیادہ متاثر نہیں ہوگی۔ اس پن بجلی گھر کی تکمیل پاکستان کی صنعتی ترقی اور معاشی بحالی کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گی ۔