22.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوٹ ادو میں 50 لاکھ کی ڈکیتی واردات کا ڈراپ سین، 15پر...

کوٹ ادو میں 50 لاکھ کی ڈکیتی واردات کا ڈراپ سین، 15پر کال کرنے والا شخص اعظم خود ڈکیتی میں ملوث نکلا

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔21فروری (اے پی پی):کوٹ ادو میں 3 روز قبل تھانہ صدر کی حدود میں ہونے والی 50 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا،3 ملزم گرفتار، مقدمہ درج، 15 پر کال کرنے والا شخص اعظم خود ڈکیتی میں ملوث نکلا، ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو امجد جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعظم نامی شخص کے 15 پر ڈکیتی کی اطلاع کرنے پر جب وہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچے اور اعظم سے سوالات کئے تو وہ اپنی گفگو سے مشکوک لگا، جدید ٹیکنالوجی اور پشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید تفتیش کرنے پر اس نے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

اس کی نشاندہی پر اس کے 2 ساتھی گرفتار کرکے ڈکیتی ہونے والا مزدا ٹرک وہاڑی سے برآمد کر لیا ہے اور ٹرک پر لدا سامان اس نے ملتان میں فروخت کیا تھا وہ 50لاکھ سے زائد مالیت کا سامان برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296245

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں