24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوٹ مومن انٹرچینج سے چناب بازار تک ون وے سڑک بنانے کے...

کوٹ مومن انٹرچینج سے چناب بازار تک ون وے سڑک بنانے کے لیے اقدامات کو عملی شکل دے دی گئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر

- Advertisement -

سرگودھا۔ 06 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ مومن فیصل شہزاد نےکہا ہے کہ کوٹ مومن انٹرچینج سے چناب بازار تک ون وے سڑک بنانے کے لیے اقدامات کو عملی شکل دے دی گئی ہےاور کوٹ مومن شہر میں سیوریج سسٹم کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چناب بازار اور انٹرچینج کوٹ مومن کو ماڈل بازار بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کے لیے بازار کو ون وے ٹریفک نظام میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک جام، حادثات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس میں انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس، یو ٹرن، پارکنگ ایریاز اور پیدل چلنے والوں کے لیے علیحدہ راستے بنائے جائیں گے، علاوہ ازیں بازار میں موجود بجلی، پانی اور سیوریج کے نظام کا ازسر نو جائزہ لے کر اُنہیں اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ شہر میں موجود دکانوں کے سائن بورڈز کو یکساں ڈیزائن میں ترتیب دیا جائے گا، فٹ پاتھ اور نکاسی آب کے نالے پکے کئے جائیں گےجبکہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام اقدامات مرحلہ وار عمل میں لائے جائیں گے اور اس عمل میں شہریوں ، تاجروں اور مقامی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر شفاف انداز میں آگے بڑھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خوبصورت، منظم اور صاف ستھرے بازار تاجر اور عوامی شراکت داری سے ہی ممکن ہیں تاکہ عوام کو صاف ماحول فراہم کیا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593341

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں