کوہاٹ ایکسپریس کی بحالی کوہاٹ کے عوام کے لئے اچھی خبر ہے، شہریار آفریدی

139

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کوہاٹ ایکسپریس کی بحالی کوہاٹ کے عوام کے لئے ایک اچھی خبر ہے، یہ ٹرین 30 نومبر سے کوہاٹ ۔ راولپنڈی کے درمیان اپنے آپریشنز کا آغاز کر رہی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کوہاٹ ایکسپریس کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ان کی درخواست پر ترجیحی بنیادوں پر اس ٹرین کی سروس بحال کی۔