کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہے،عظمی بخاری

4

لاہور۔27جون (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ40 ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل خیبر پختونخواحکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہے،خیبر پختونخوا کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرورں پر لٹایا جا رہا ہے ،خیبر پختونخوا حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔ عظمی بخاری نے کہاکہ 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ کیلئے 40 ارب کی کرپشن پریشان کن ہے ،کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے ،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے ، جعلی صادق و امین سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہوا ۔انہوں نے کہا کہ 12سال سے خیبر پختونوا میں چور بازاری اور لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ جاری ہے،خیبر پختونخوا میں تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر جیسی بنیادی سہولیات بھی ناپید ہیں ۔