23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںکویت کے تیل کی صنعت کے کارکنوں کا حکومتی اپیل پر ہڑتال...

کویت کے تیل کی صنعت کے کارکنوں کا حکومتی اپیل پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

- Advertisement -

کویت سٹی ۔ 20 اپریل (اے پی پی) کویت کی تیل کی صنعت کے کارکنوں نے حکومتی اپیل پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ورکرز یونین کی جانب سے ہڑتال کے خاتمے کا اعلان گزشتہ روز قائم مقام وزیر پٹرولیم انس خالد الصالح کی جانب سے کام پر واپس آنے کی اپیل کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔ یونین کا کہنا تھا کہ ریاست اور اس کے ساتھ وفاداری کے احترام میں ہم اپنی ہڑتال ختم کرتے ہیں اور کارکن فوری طور پر اپنی ڈیوٹیوں پر واپس جائیں گے ۔یاد رہے کہ یونین عہدیداران نے چند گھنٹے قبل ہی ایک پریس کانفرنس کے دوران تنخواہوں میں مجوزہ کٹوتی سمیت تمام مطالبات کی منظوری تک ہڑتال نہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1615

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں