کویت، دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام پر 38 افراد کی شہریت منسوخ

111
Kuwait
Kuwait

کویت سٹی ۔24جنوری (اے پی پی):کویت کے شہریت کے ادارے نے ملک سے غداری اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر 38 افراد کی شہریت منسوخ کر دی ۔

العربیہ نیوز کے مطابق شہریت اور امیگریشن بارے کویتی ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 38 کویتیوں کے خلاف الزام تھا کہ وہ دہشت گردی کی فنڈنگ میں ملوث تھے، جرم ثابت ہونے پر ان کی شہریت منسوخ کر دی ۔