اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):کٹلری کی برآمدات میں مئی 2025کے دوران 11.02فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 1.51ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی 2024میں کٹلری کی برآمدات کا حجم 1.36ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح مئی 2024کے مقابلے میں مئی 2025کے دوران کٹلری کی قومی برآمدات میں 0.15ارب روپے یعنی 11فیصد سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔