38.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس و دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق کاشتکاروں میں زرعی...

کپاس و دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق کاشتکاروں میں زرعی لٹریچر کی تقسیم جاری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت کی جانب سے کپاس و دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق کاشتکاروں میں زرعی لٹریچر کی تقسیم جاری ہے جس میں انہیں کپاس و دھان کی منظور شدہ اقسام، کھیتوں کی تیاری، کھادوں کے استعمال، بروقت آبپاشی، تحفظ نباتات، جڑی بوٹیوں کی تلفی سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ مذکورہ زرعی لٹریچر سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے بہتر طریقہ سے فصلات کی کاشت اور بمپر کراپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت کے حکام و فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کپاس اور دھان کی کاشت کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے کاشتکاروں کی بھر پور معاونت کریں اور انہیں تمام ممکن رہنمائی فراہم کی جائے۔

انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گاؤں گاؤں کی سطح پر جا کر کاشتکاروں کو زرعی تربیت فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملے سے بچانے اور اس کے مؤثر تدارک کیلئے زہروں کا انتخاب محکمہ زراعت کے مشورے سے کیا جائے جبکہ بیماری کے حملے سے بچاؤ کیلئے صبح یا شام کے وقت قطاروں میں ہالو کون نوزل سے سپرے کے ذریعے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سفید مکھی کپاس کی فصل کا رس چوسنے والا انتہائی خطرناک کیڑا ہے جو پتہ مروڑ وائرس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ اس کے بالغ اور بچے پتوں سے رس چوس کر پودوں کو کمزور کر دیتے ہیں نیزسفید مکھی کے بچے رس چوسنے کے عمل کے دوران پتوں پر میٹھی لیس اور رطوبت خارج کرتے رہتے ہیں جس پر سیاہ رنگ کی اُلی اگ آتی ہے نتیجتاً پودوں کے خوراک بنانے کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کپاس میں پودوں کی چھدرائی وقت پر کریں اور پودوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ سفید مکھی کالونی نہ بنا سکے نیزکپاس کے کھیتوں اور گرد و نواح میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کریں تاکہ سفید مکھی کے حملہ کی شدت کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں سفید مکھی کے حملہ کی نشاندہی کیلئے فصل کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھیں اور نقصان کی معاشی حد پر فوری زہر پاشی کریں اورکپاس کے ایسے پتے جن پر سفید مکھی کا شدید حملہ ہو توڑ کر پانی میں ڈبو دیں اس کے علاوہ کھالوں پر موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے زہر پاشی کریں تاکہ سفید مکھی وہاں سے کھیتوں میں منتقل نہ ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ کھالوں کے نزدیک سفید مکھی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے اسلئے وہاں زہر پاشی کا عمل وقفہ وقفہ سے جاری رکھیں اور اگر بالغ اور بچے ہمہ وقت فصل پر موجود ہوں تو ایسی زہر کا انتخاب کریں جو ان دونوں کے خلاف مؤثر ہوجبکہ ایک ہی زہر کا بار بار سپرے نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کے خلاف مؤثر کنٹرول کیلئے صبح یا شام کے وقت قطاروں میں ہالوکون نوزل سے سپرے اور سفید مکھی کے مؤثر تدارک کیلئے زہروں کا انتخاب محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600579

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں