27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کی زیادہ پیداوار ہماری مضبوط معیشت کی ضامن ہے،ڈپٹی کمشنر

کپاس کی زیادہ پیداوار ہماری مضبوط معیشت کی ضامن ہے،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 18 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی کپاس کی فصل اپنے اعلیٰ معیار کے باعث ممتاز مقام کی حامل ہے۔ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن کے ہمراہ شہر سلطان اور بیٹ میر ہزار میں کپاس کی فصل اور کسان سہولت سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کپاس کی پیداواری صورتحال کا جائزہ لیااور اس فصل پر موسمی حشرات کے نقصانات بارے بھی دریافت کیا۔ بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن نے بتایا کہ ضلع بھر میں 50 من فی ایکڑ کپاس کی پیداوار متوقع ہے اور محکمہ زراعت کے افسران اور عملہ کی جانب سے کپاس کی بوائی سے چنائی تک کسانوں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کپاس کی فصل کو کیڑوں مکوڑوں سے بچانے کیلئے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا کہ کسان ہماری معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کپاس کاشت کرنے والے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے دیئے گئے پیداواری اہداف کو حاصل کر کے ملکی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے جتوئی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

ہسپتال میں مختلف وارڈز، صفائی ستھرائی سمیت ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔جس پر مریضوں اور لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ادویات کے اسٹاک کا بھی جائزہ لیا ا ور ہدایت کی کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کو اسٹاک سے ہی مفت طبی ادویات فراہم کی جائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں