28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کی پیداوار میں اضافہ کر کے معاشی انقلاب برپا کیا جا...

کپاس کی پیداوار میں اضافہ کر کے معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے،چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

- Advertisement -

ملتان۔ 19 جولائی (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے) کے چیئرمین چوہدری وحید ارشد نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کر کے معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ پی سی جی اے نے کپاس اگاو معیشت بچاو مہم کا آغاز کیا تھا آج تمام سٹیک ہولڈر اس بات پر متفق ہیں کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کر کے تمام معاشی اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

جنرز اور سپننگ انڈسٹری کو کم مارک اپ/کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ملکی تاریخ کی ایک بڑی کاٹن کراپ کو ہینڈل کرنے اور کیش فلو کو یقینی بنا کر کاشتکاروں کو استحصال سے بچایا جا سکے۔کاشتکار خوشحال تو ملک خوشحال کی پالیسی کو آگے بڑھایا جائے۔تمام سٹیک ہولڈرز کا کسانوں کاشتکاروں کے لیے ریلیف ان کی دہلیز تک پہنچناچاہیے۔

- Advertisement -

پی سی جی اے ہاوس ملتان میں وائس چیئرمین رانا وسیم حنیف سابق چیئرمینوں حاجی محمد اکرم اور سہیل محمود ہرل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری وحید ارشد نے کہا کہ حکومت روئی ‘ بنولہ’ تیل بنولہ اور کاٹن ڈرٹ(DIRT) پر بالترتیب 18 فیصد سیلز ٹیکس فی الفور ختم کرنے کا اعلان کرے۔کاٹن جننگ انڈسٹری کو بھی ٹیکسٹائل سیکٹر والی مراعات فراہم کی جائیں۔

کاٹن فیس ‘مارکیٹ فیس’ این ایچ اے ٹیکس صوبائی ایکسائز (ہائی ویز) ٹیکس ختم کیے جائیں۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ واپس لیا جائے۔جننگ انڈسٹری کی بحالی و بقاءکے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔پی سی جی اے نے کاشتکار تنظیموں کی درخواست اور کاشت کاروں کے بہترین مفاد میں کپاس (پھٹی) کی خریداری شروع کر دی ہے اور اب جنرز حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

حکومت کاشتکاروں سے 8500 روپے کپاس کی فی من(40کلو گرام) خریداری کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کو فنڈز کا اجراءکرے۔15 جولائی 2023ءتک ملکی جننگ فیکٹریوں میں 8 لاکھ 58 ہزار سے زائد گانٹھ کپاس آئی ہے جو اگیتی کپاس کی جننگ فیکٹریوں میں آمد کا نیا ریکارڈ ہے۔

کاٹن سیزن 2023۔ 24ءمیں کپاس کی بہترین کوالٹی مارکیٹ میں آرہی ہے۔رواں کاٹن سیزن میں ایک کروڑ گانٹھ کپاس کی پیداوار متوقع ہے۔ملک میں بہترین کوالٹی اور معیار کی کپاس پیدا ہو رہی ہے جو ہر طرح سےبین الاقوامی معیار (انٹرنیشنل سٹینڈرڈ) سے بہتر اور بہترین کوالٹی کی کپاس ہے۔پی سی جی اے کسانوں اور کاشتکاروں کے استحصال کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

حکومت کے پی سی جی اے سے کیے گئے تمام وعدے لولی پاپ ثابت ہوئے ہیں۔حکومت اب آئی ایم ایف کا بہانہ ترک کر کے زمینی حقائق اور بہترین ملکی مفاد میں فیصلے کرتے ہوئے جنرز کو ریلیف فراہم کرے۔ حکومت کے سبز انقلاب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ حکومت کے زیادہ کپاس اگاؤ پروگرام جاری رکھنے اور مزید اقدامات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=375038

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں