کپاس کے کاشتکاروں کو سفید مکھی کے کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت

19
Cotton farmers
Cotton farmers

لاہور۔12جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کو سفید مکھی کے کنٹرول کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے حالیہ سروے کے مطابق شدید گرمی اور خشک موسم سفید مکھی کی افزائش اور پھیلاو کے لئے نہایت موزوں ہے۔ گرمی کی شدت برقرار رہنے کے باعث سفید مکھی کے حملہ میں شدت ہونے کا امکان موجود ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ سفید مکھی کے مربوط طریقہ انسداد کے لیے کپاس کے کاشتکار پیلے رنگ کے چپکنے والے پھندے،کرائی سوپرلا، بائیو کارڈز کا استعمال اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ کپاس کے کاشتکار فصلوں پر سفید مکھی کے بالغ اور بچوں کی تعداد کا بغور مشاہدہ کریں۔

حملہ بڑھنے سے پہلے ہی موزو ں زہروں کا محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے بروقت استعمال یقینی بنائیں۔ سفید مکھی کے حملہ نقصان کی معاشی حد سے تجاوز ہونے کی صورت میں کاشتکار آئی جی آر گروپ کی زرعی زہروں کا سپرے کریں ۔