لاڑکانہ۔14اپریل (اے پی پی):وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے کچی آبادی سید نجمی عالم نے اپنے تین روزہ لاڑکانہ کے دورہ کے موقع پر پہلے روز انہوں نے محکمہ کچی آبادی لاڑکانہ کے افسران کو ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کی تعمیرات ہر صورت نقشہ کے مطابق کی جائیں۔
اتوار کے روز نجمی عالم نے علی آباد،لطیف آباد اور پرانا نظر محلہ کے دورے کے دوران تمام تر صورتحال کا مکمل جائزہ لیا اور افسران کو طلب کرکے بریفنگ حاصل کی۔صوبائی مشیر نے افسران کو کچی آبادیوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے پر کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو دیگر امور بھی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت دی۔اس موقع پر صوبائی مشیر نجمی عالم کے ہمراہ کوآرڈینیٹر مشیر وزیراعلی سندھ آغا سعید بھی موجود تھے۔