کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کو انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہے،ڈی پی او بھکر

103
بھکر پولیس قتل کے ملزمان کو 25 25 سال قید و جرمانے کی سزا دلوانے میں کامیاب

بھکر۔ 13 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے تھانہ صدر بھکر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی،کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کیے گئے۔

پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا بھکر پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص کو مقامی پولیس کے رویہ یا تفتیش پر اعتراض ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بھکر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کو انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔