کہوٹہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر تحصیل کہوٹہ میں رمضان بازار کا افتتاح کر دیا گیا

163
Rescue 1122
Rescue 1122

کہوٹہ۔ 01 مارچ (اے پی پی):کہوٹہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر تحصیل کہوٹہ میں رمضان بازار کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کے دوران تحصیل کہوٹہ ریسکیو 1122 کے انچارج محمد فرہاد محمود نے ریسکیو ٹیم کو ایک اہم تربیتی لیکچر دیا، جس میں ہنگامی صورتحال میں فوری امداد کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔

عوامی سہولت کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں شہریوں کو مفت طبی معائنہ اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ مقامی افراد نے اس اقدام کو خوب سراہا اور رمضان بازار کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔