اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ ہی نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاعمران خان کے سال نو کےحوالےٹویٹ پر ردعمل

212
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سال نو کے حوالے سے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ ہی نہیں۔

اتوار کو عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیا بندہ ہے، عید شب رات کی تمیز نہ ہی نئے سال کا کوئی خیال، دعا اور نہ ہی کبھی خیر کا کوئی کلمہ،

اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ ہی نہیں، نہ کسی کے غم کا خیال، نہ کسی کی خوشی کا احساس، جسے دوسروں کی خوشی میں خوشی اور غم میں دکھ بانٹنا نہ آتا ہو وہ 22 کروڑ عوام کا کیا سوچتا۔