کیریبین پریمیئر لیگ میں مزید ایک میچ کل کھیلا جائے گا

190

ٹرینیڈاڈ۔5ستمبر (اے پی پی): کیریبین پریمیئر لیگ میں (کل)بدھ کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں کوئینز پارک اوول، پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ سی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیگ میں کل بدھ کو ایک میچ کھیلا جائے گا،جس میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن جمیکا تلاوا ،سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز ،گیانا ایمیزون واریئرز ، سینٹ لوشیا کنگز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں۔لیگ میں فائنل سمیت 34میچز کھیلے جائیں گے۔

کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 10 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، جمیکا تلاوا تین ،بارباڈوس کی ٹیم دو جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم ایک مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔