کیریبین پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹومیچ میں گیانا ایمیزون واریئرز اور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں (کل )آمنے سامنے ہوں گی

168
کیریبین پریمیئر لیگ
کیریبین پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹومیچ میں گیانا ایمیزون واریئرز اور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں (کل )آمنے سامنے ہوں گی

گیانا۔4اکتوبر (اے پی پی):کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے۔ کیریبین پریمیئر لیگ میں کل (ہفتہ کو) مزیدایک میچ کھیلا جائے گا،یہ کوالیفائر ٹو میچ ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز اور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں پروویڈنس سٹیڈیم، گیاناکے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔سی پی ایل کابارہواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں اور اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیگ میں کل ہفتہ کو کھیلے جانے والے کوالیفائر ٹو میچ میں دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز اور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔

لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی تھیں جن میں دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز ،انٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز ،سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز ، سینٹ لوشیا کنگز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں۔لیگ میں فائنل سمیت 34میچز کھیلے جائیں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 11 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ 4مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔