کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کے ذریعے بچوں پر تشدد اور زیادتی کے کیسز کی روک تھام میں مدد ملے گی،سارہ احمد

113
چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب سارہ احمد

لاہور۔31اگست (اے پی پی):چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کے ذریعے بچوں پر تشدد اور زیادتی کے کیسز کی روک تھام میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں یونیسف کی جانب سے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب میں کہی۔

ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کے تحت کمیونیکیشن مینجمنٹ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔تربیتی ورکشاپ میں بچوں کے کیسز کی کمیونیکیشن مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سارہ احمد نے کہا کہ ٹریننگ ورکشاپ کی بدولت بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے افسران کی کپیسٹی بلڈنگ ہوگی اور وہ بچوں کے کیسوں سے زیادہ بہتر انداز میں نمٹ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یونیسف سمیت دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مربوط اقدامات کر رہا ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، یونیسف، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، پولیس، این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر افرادشرکت کی۔