میڈرڈ۔5مئی (اے پی پی):ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 26 سالہ ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف انگلینڈ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ جیک الیگزینڈر ڈریپرکو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 26 سالہ ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 23 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کو 5-7، 6-3 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔برطانوی نمبر ون جیک الیگزینڈر ڈریپر پہلے اے ٹی پی ٹور کلے کورٹ ٹائٹل سے محروم رہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592499