کوئٹہ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کاروائیاں کررہی ہے۔اس سلسلے میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں ریکوری کے علاوہ بجلی چوروں کے کنکشنز بھی منقطع کئے جارہے ہیں۔
جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اوراس دوران کاسی روڈ،افغان ٹائون،کچلاک، جیل روڈہدہ،خاران سٹریٹ، قمبرانی روڈ، جناح ٹائون،جبل نور،چشمہ روڈکے علاقوں سے شنٹ اورٹیمپرڈکئے گئے 98میٹرز اُتاردئیے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 74کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے بقایاجات کی مدمیں 61لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 14لاکھ 80ہزارروپے وصول کئے گئے۔کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے بھی کارروائی کرتے ہوئے خضدار،مستونگ، خاران،نوشکی کے علاقوں سے نادہندگان کے 12ٹرانسفارمرعدم ادائیگی پراُتاردئیے۔
اس کے علاوہ 52نادہندگان کے کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے نیز کارروائی کے دوران نادہندگان سے ریکوری کی مدمیں 18لاکھ روپے اور ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ55ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکولورالائی سرکل کے مختلف علاقوں کارروائی کے دوران نادہندگان کے42کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 21لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مد میں 2 لاکھ90ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔
اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں بھی کارروائی کے دوران نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتاردئیے اسکے علاوہ نادہندگان کے58کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 39لاکھ روپے کی ریکوری نیز ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ 15ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔
کیسکوپشین سرکل میں کارروائی کے دوران بلوں کی عدم ادائیگی پر49 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 35لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ30ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔
اسی طرح مکران سرکل میں بھی کارروائی کے دوران نادہندگان کے 36کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 18لاکھ روپے کی ریکوری نیزڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ 40 ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔