کینولہ سرسوں و سورج مکھی کے مقامی ہائبرڈ کے علاوہ تل کی کئی اقسام تیارکر لی گئیں

221
Cultivation of mustard
Cultivation of mustard

فیصل آباد۔ 15 مارچ (اے پی پی):زرعی سائنسدانوں کی شبانہ روز کوشش سے پام آئل سے بھی بہتر تیل کی کوالٹی کی حامل کینولہ سرسوں و سورج مکھی کی مقامی ہائبرڈ کے علاوہ تل کی کئی اقسام تیارکر لی گئی ہیں جبکہ سورج مکھی کی بعض ہائبرڈ اقسام اور تل کی ایک قسم کی پنجاب کے علاوہ زیریں سندھ میں بھی کاشت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ زرعی ماہرین نے بتایاکہ خوردنی تیل انسانی خوراک کا اہم جزو اور جسمانی طاقت کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ہر فرد 12سے13لیٹر سالانہ خوردنی تیل استعمال کرتا ہے اور اس کی کھپت میں سالانہ 3فیصد اضافہ ہورہا ہے لہٰذا تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے صنعتی اداروں کے مالکان کو سفارش کی کہ وہ تیلدار اجناس سویا بین اور کیسٹربین کی ویلیو ایڈیشن کی حامل جدید صنعتوں کو فروغ دیں تاکہ کاشتکار ان فصلوں کی کاشت کی طر ف راغب ہوں۔