34.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکینیڈا ، پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم تشکر کی تقریب ، مسلح...

کینیڈا ، پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم تشکر کی تقریب ، مسلح افواج سمیت پوری قوم کو اتحاد و بہادری پر خراج تحسین پیش کیا گیا

- Advertisement -

اوٹاوا ۔17مئی (اے پی پی):پاکستان کے ہائی کمیشن اوٹاوا ، کینیڈا میں یوم تشکر منایا گیا، تقریب میں پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو ”آپریشن بنیان مرصوص ” اور ” معرکہ حق” کے دوران گہرے قومی اتحاد اور بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اوٹاوا سے ہفتے کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ہائی کمیشن کے احاطے میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی تارکین وطن اور پاکستان کے دوستوں نے شرکت کی اور ما در وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

- Advertisement -

اپنے خطاب میں ہائی کمشنر محمد سلیم نے بھارتی جارحیت کے خلاف ملک کی قیادت اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور پوری قوم کے انتھک عزم کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے تحمل اور نپے تلے ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں