کینیڈا سے سفارتکار کی بے دخلی بھارت کو دہشت گرد ملک ثابت کرتی ہے،مرکزی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ملائکہ رضا

177
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق سیل کی مرکزی جنرل سیکرٹری ملائکہ رضا نے کہا ہے کہ کینیڈا سے سفارتکار کی بے دخلی بھارت کو دہشت گرد ملک ثابت کرتی ہے،بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت آج عالمی سطح پر مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا ہے،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا میں مودی کو قصاب کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو حیدرآباد اور مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا حساب دینا ہوگا، مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔