28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکینیڈا کابھارتی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کاحکم

کینیڈا کابھارتی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کاحکم

- Advertisement -

اوٹاوا۔15اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں ہائی کمشنر سمیت بھارت کے چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔رائٹرز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ حکومت کے پاس اب واضح شواہد موجود ہیں کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹ ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور انہیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو عوامی تحفظ کے لیے اہم خطرہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان سرگرمیوں میں خفیہ معلومات اکٹھا کرنے کی تکنیک، زور زبردستی کا رویہ، جنوبی ایشیائی کینیڈین شہریوں کو نشانہ بنانا اور قتل سمیت درجن بھر سے زائد دھمکی آمیز اور پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے، انڈیا کینیڈا میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو کر بنیادی غلطی کا مرتکب ہوا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے پیر کو بھارت نے قائم مقام ہائی کمشنر سمیت کینیڈا کے چھ سفیروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔کینیڈین حکومت نے اعلان کیا تھا کہ خالصتان تحریک کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے سلسلے میں ہائی کمشنر اور دیگر عملے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں