بیجنگ۔29اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کینیڈا میں لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی کی فتح اور دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین نے متعلقہ رپورٹس کو نوٹ کیا ہے اور کینیڈا کے ساتھ اپنے تعلقات پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کینیڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ کیا کہ مارک کارنی کی لبرل پارٹی نے کینیڈا میں پیر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589616