کینیڈا، مسافر طیارہ ڈرون کے ساتھ ٹکرانے سے بال بال بچ گیا

119

اوٹاوا ۔نومبر15 (اے پی پی)کینیڈا میں مسافر طیارہ ڈرون کے ساتھ ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔ غیر ملکی میدیا کے مطابق ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 7بجے اوٹاوا سے ٹورانٹو جانے والی پورٹر ایئر لائن کی فلائٹ پرواز کے دوران ایک ڈرون سے ٹکراتے ٹکراتے بچی۔ڈرون سے ہونے والی ممکنہ ٹکر سے بچانے کی اس کوشش میں جہاز کے عملے کے 2 افراد زخمی بھی ہوگئے۔