ٹورنٹو۔ 29نومبر(اے پی پی) کینیڈا کے صوبہ انٹاریو چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیڈا کی ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار کین ویبسٹر نے بتایا کہ امریکہ رجسٹرڈ پایپر پی اے۔ 32 نامی سنگل انجن طیارہ گزشتہ شام کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے بوٹن ویلا ایئرپورٹ سے کیوبک سٹی کے لیے روانہ ہوا کہ اس دوران مقامی وقت کے مطابق 5 بجے صوبہ انٹاریو میں کنگسٹن ایئرپورٹ کے راستے میں انٹاریو جھیل کے شمالی ساحلی کنارے حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 امریکی اور 2 کینیڈین شہری ہلاک ہو گئے۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق جہاز کے پائلٹ کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس سے تھا اور وہ جہاز اس پائلٹ کی گرل فرینڈ چلا رہی تھی۔