کینیڈاسے ترسیلات زرکے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

97
اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.3 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر 2021 تک کی مدت میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 267.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.3 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 197.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

نومبر2021 میں کینیڈا سے ترسیلات زرکاحجم 50.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو نومبر2020 میں 41.5 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر9.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔