کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی اور اگست کے دوران 17فیصدکی نمو ریکارڈ

130
سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر17.6فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 84.3ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.6فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 71.6ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،

اگست میں کینیڈاسے ترسیلات زرکاحجم 42.1ملین ڈالررہا جوجولائی میں بھی 42.1ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 34.9ملین ڈالرتھا،واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 5.936 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جومالی سال 2024کی اسی مدت کے 4.123ارب ڈالرکے مقابلہ میں 44فیصدزیادہ ہے۔