کینیڈین کینولا کے نرخوں میں اضافہ

81
حکومت پنجاب کینولا کی کاشت پر 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کر رہی ہے، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

ونی پیگ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) کینیڈین کینولا کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا ۔کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں کینولا کی برداشت 70فیصد مکمل ہو چکی ہے تاہمکینڈین ڈالر کی قدر میں کمی آنے سے اس کے برآمدی ریٹ بڑھ گئے ہیں۔آئی سی ای میں نومبر کے لئے کینولا کی سپلائی کے سودے 40 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 483.10 ڈالر فی ٹن اور آئندہ سال جنوری کے لئے کینولا کی سپلائی491.50 ڈالر فی ٹن طے پائی۔منڈی میں نومبر تا جنوری کے لئے کینولا کی سپلائی کے 4193سودے طے پائے ۔