کیپٹن محمد سرور شہیدنشان حیدر کا 74 واں یوم شہادت ان کے آبائی گاؤں سانگھوری میں منایا گیا،گارڈ آف آنر پیش

223

راولپنڈی۔27جولائی (اے پی پی):کیپٹن محمد سرور شہید(نشان حیدر) کا 74 واں یوم شہادت بدھ کوان کے آبائی گاؤں سانگھوری تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں منایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ممتاز حسین نے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔