- Advertisement -
کوئٹہ۔ 13 جنوری (اے پی پی):نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ضلع کیچ میں سیکورٹی جوانوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی امن کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لئے سیکورٹی فورسز نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اورشہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
نگرن وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے ضلع کیچ میں دوران فرائض شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
- Advertisement -