کراچی ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 48700، 48800، 48900، 49000، 49100 اور 49200 پوائنٹس کی 6 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 678.51 پوائنٹس کے اضافے سے 49283.65 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 80 ارب 52 کروڑ 24 لاکھ 88 ہزار 158 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ 91 ہزار 820 روپے کی تیزی رونماءہوئی اور خرید و فروخت میں 2 کروڑ 76 لاکھ 60 ہزار 230 حصص کا اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 678.51 پوائنٹس کے اضافے سے 49283.65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 420.49 پوائنٹس کی تیزی سے 26074.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔