کے ایس ای 100 انڈیکس 86.86 پوائنٹس کی کمی سے 42324.94 پوائنٹس پر بند

219

کراچی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 86.86 پوائنٹس کی کمی سے 42324.94 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 12 ارب 57 کروڑ 27 لاکھ 3 ہزار 664 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 23 کروڑ 89 لاکھ 62 ہزار 350 روپے کی مندی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 59 لاکھ 65 ہزار 210 حصص کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 86.86 پوائنٹس کی کمی سے 42324.94 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 65.77 پوائنٹس کی مندی سے 22775.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔