کے ایس ای100انڈیکس ایک بارپھر42900پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا، انڈیکس42622.37پوائنٹس سے بڑھ کر42907.36پوائنٹس پر بند

121

کراچی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںچھائے مندی کے بادل چھٹ گئے ،جمعرات کوکاروباری تیزی کے ساتھ 200سے زائدپوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بارپھر42900پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے حجم86کھرب سے بڑھ کر87کھرب روپے سطح پرجاپہنچا۔جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں284.99پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42622.37پوائنٹس سے بڑھ کر42907.36پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس148.62پوائنٹس کے اضافے سے 22975.25پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29592.21ائنٹس سے بڑھ کر29776.76پوائنٹس پربندہوا۔