کے ایس ای100انڈیکس252.43پوائنٹس اضافے سے30467.20پوائنٹس پر بند

83
Stock market
Stock market

کراچی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا اورشیئرز مارکیٹ میں ایک روز مندی کے بعد جمعہ کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی30300،30400پوائنٹس کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں، کاروباری حجم 67.10 فیصدکم رہاجبکہ52 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا۔ تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ سرمایہ میں49ارب18کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس30013پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور مقامی کرنسی مارکیٹوں میں دالر کی قدر میں کمی کے نتیجے حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،ٹیلی کام،کیمیکل،فوڈزاورتوانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 30550پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔