گائنی ،ریڈیالوجی ،اوپی ڈی ودیگرشعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں،ایم ایس مفتی محمودہسپتال کچلاک

30

کوئٹہ۔ 09 جولائی (اے پی پی):میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مفتی محمودہسپتال کچلاک ڈاکٹر وکیل شیرانی نے کہاہے کہ گائنی ،ریڈیالوجی ،اوپی ڈی ودیگرشعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں۔ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہسپتال مختلف شعبوں میں طبی خدمات فراہم کررہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے طبیبان بے سرحد (ایم ایس ایف) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پی ایم آر اورکووآرڈینیٹر یکی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد نے ہسپتال کے کچرہ جلانے والے پلانٹ، زچہ بچہ، ریڈیالوجی، او پی ڈی، ویکسینیشن اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریض کے لئے انتظامات اور موجود سہولیات پر اطمینان کابھی اظہار کیا۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹروکیل شیرانی نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے کچلاک میں واقع مفتی محمود ہسپتال طب کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے ،ہسپتال کے گائنی ،ریڈیالوجی ،اوپی ڈی ودیگرشعبوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

ہسپتال انتظامیہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہسپتال مختلف شعبوں میں طبی خدمات فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ غیرسرکاری تنظیموں بلخصوص طبیبان بے سرحد کی جانب سے ہسپتال میں مختلف شعبوں میں تعاون قابل ستائش ہوگی۔