گذشتہ 8 سال کے دوران کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار مقامی کھپت کے مقابلہ میں 2.73 ملین ٹن کم رہی

80
cotton ratio

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ 8 سال کے دوران کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار مقامی کھپت کے مقابلہ میں 2.73 ملین ٹن کم رہی ہے۔ ٹیکسٹائل کی قومی صنعت کی خام مال کی ضروریات کی تکمیل کیلئے درآمدات پر انحصار کرنا پڑا۔ اقتصادی سروے رپورٹس کے مطابق مالی سال 2011ءکے دوران روئی کی ملکی پیداوار 1.91 ملین ٹن جبکہ کھپت 2.20 ملین ٹن رہی، مالی سال 2012ءکے دوران پیداوار 2.29 ملین ٹن جبکہ کھپت 2.10 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013ءمیں پیداوار 2 ملین ٹن اور کھپت 2.41 ملین ٹن رہی تھی۔ اسی طرح مالی سال 2014ءکے دوران پیداوار 2.08 ملین ٹن اور کھپت 2.47 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال 2015ءکے دوران روئی کی ملکی پیداوار 2.30 ملین ٹن جبکہ کھپت 2.50 ملین ٹن، مالی سال 2016ءمیں پیداوار 1.54 ملین ٹن اور کھپت 2.15 ملین ٹن رہی تھی۔