گذشتہ مالی سال کے دوران تولیوں کی برآمدات میں دو فیصد کمی ہوئی، پی بی ایس

76
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران تولیوں کی برآمدات میں دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان شماریات بیوروکی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے دوران تولیوں کی برآمدات کا حجم 786.606 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے دوران یہ حجم 802.966 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ یوں تولیوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اعداد وشمار کے مطابق جون 2017ءمیں تولیوں کی برآمدات میں 19.35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 75.164 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ مالی سال 2015-16ءکے جون کے مہینے میں برآمدات کاحجم 62.980 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔