گذشتہ پانچ سال کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 16 ہزار 22 ملزمان کو گرفتار کیا ، وزارت داخلہ

81

اسلام آباد ۔09 ستمبر(اے پی پی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گذشتہ پانچ سال کے دوران دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث 16 ہزار 22 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 2525 کو سزائیں بھی دی جا چکی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 10 ہزار 993 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 2013ءکے دوران 1419، 2014ءمیں 2342، 2015ءمیں 2965، 2016ءمیں 2379 اور 2017ءکے دوران 1888 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔