گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 1268ٹریفک حادثات، 08افراد جاں بحق ،1455زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

102

لاہور۔2مارچ (اے پی پی):گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1268ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق اور1455زخمی ہوئے۔

اتوار کو ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1268ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 619افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ836معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 801ڈرائیورز،73کم عمرڈرائیورز، 495مسافراور167پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق 255ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت311متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان80حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورفیصل آباد77حادثات میں 94متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔